QR CodeQR Code

کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، گدھوں کی سریاں برآمد، گوشت غائب

24 Jan 2020 20:36

خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہری بیف کھانے میں احتیاط برتیں، کیونکہ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں، البتہ باقی گوشت اور کھال غائب ہے۔ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک گئے تھے، ان لائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔ پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 840443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840443/کراچی-والے-ہوشیار-ہوجائیں-گدھوں-کی-سریاں-برآمد-گوشت-غائب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org