0
Friday 24 Jan 2020 20:40

مہاجر ایک رہنما چاہتے ہیں، سندھ میں مہاجر کارڈ استعمال کرنے والے توبہ کرلیں، مصطفیٰ کمال

مہاجر ایک رہنما چاہتے ہیں، سندھ میں مہاجر کارڈ استعمال کرنے والے توبہ کرلیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجر ایک رہنما چاہتے ہیں اس لئے سندھ میں مہاجر کارڈ استعمال کرنے والے توبہ کرلیں کیونکہ ہمارے ہوتے ہوئے سندھ پر کوئی بُری نظر نہیں ڈال سکتا۔ لاڑکانہ میں جلے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہاجر سندھ کے ٹکڑے نہیں چاہتے اور ہمارے ہوتے ہوئے کوئی سندھ کے ٹکڑے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران کرپشن چھپانے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں جبکہ سارے کا سارا کاروبار جھوٹ پر چل رہا ہے۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہميں ووٹ دو، ہم آئينی ترميم لے کر آئيں گے، ہم محلوں سے حکمرانی نکال کر گلیوں میں لانا چاہتے ہیں، حکمرانوں سے روٹی، کپڑا اور مکان نہیں مانگو بلکہ حکمرانی مانگو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں کو سندھ نظر نہیں آتا، کیا تمہاری ریاست مدینہ پنجاب اور خیبر پختونخوا آکے ختم ہوجاتی ہے؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنيا ميں کوئی انتخابات کے بعد دھاندلی پر روتا نہيں لیکن یہاں نام نہاد جمہوری پارٹياں اليکشن ہار جائيں تو واويلا کرتی ہيں، کیا اليکشن کو شفاف بنانے کے لئے کبھی ان پارٹيوں نے سر جوڑے۔ پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھی کامیاب ہوچکے، جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، لاڑکانہ میں آج انسانوں کا سمندر موجود ہے، آج سندھ ایک ہوگیا اور آج پاکستان ایک ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش