0
Friday 24 Jan 2020 21:52

پاراچنار، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پاراچنار، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ذاتی دشمنی کی بناء فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا گیا۔ ہسپتال کے عملے نے ہنگامی اجلاس منعقد کر کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو اس قسم واقعات سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کر کے اصغر علی نامی شخص کو قتل کر دیا۔ اور فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق ڈیوٹی پر معمول چھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے اور مزید دس پولیس اہلکار ہسپتال میں تعینات کر کے ایم ایس کو ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے اور دیواروں پر خاردار تار لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر ناصر علی کی صدارت میں عملے کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اور ہسپتال میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا گیا، ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کو محفوظ بنایا جائے اور اس قسم واقعات کا تدارک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 840468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش