0
Friday 24 Jan 2020 22:09

تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں، قبر کی دیواروں تک گستاخوں کا تعاقب کریں گے، محمد ایوب مغل 

تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں، قبر کی دیواروں تک گستاخوں کا تعاقب کریں گے، محمد ایوب مغل 
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر حضوری باغ روڈ ملتان میں تحریک تحفظ ناموس رسالت ملتان کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا اللہ وسایا مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے کی، اجلاس میں ایوب مغل صدر تحریک ناموس رسالت، جناب محمد آصف اخوانی جماعت اسلامی، مولانا محمد ایاز الحق قاسمی و حافظ محمد عمر شیخ جمعیت علمائے اسلام، مولانا محمد وسیم اسلم مبلغ ختم نبوت، مولانا عبدالرزاق صدر اتحاد علما، مولانا خدا بخش سعیدی، مولانا ارشد قادری، مولانا محمد انس، راو عارف رضوی، ملک سلطان محمود، حافظ ظفر قریشی، حاجی زاہد مقصود قریشی، حافظ غلام دستگیر، مولانا محمد امین، مولانا محمد عثمان نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ 295C کا تحفظ جانیں قربان کرکے بھی کیا جائے گا، اس قانون کے چھیڑنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، تحفظ ناموس رسالت کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں، قبر کی دیواروں تک گستاخوں کا تعاقب کریں گے، پاکستان کا آئین گستاخ رسول کی سزا موت قرار دیتا ہے، آئین کی یہ شق مسلمانوں کی غیرت ایمان کا مظہر ہے، مگر یہ قانون مغربی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، اغیار اس قانون کو ختم کرنے کے لئے کبھی معاشی دباو ڈالتے ہیں تو کبھی سازشیں کرتے ہیں مگر ہم باور کرانا چاہتے ہیں کہ تحفظ ختم نبوت کے پہرہ دار تمام غیرت مند مسلمان جاگ رہے ہیں، اس قانون کے خلاف ہر قسم کی سازش اور مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ملتان میں 16 فروری بروز اتوار کو ملتان کی تاریخ کی عظیم الشان ریلی منعقد ہوگی، جس میں ہزاروں عشاقان رسول(ص) اور مجاہدین ختم نبوت شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 840476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش