QR CodeQR Code

موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ نالائق و نااہل حکومت ہے، خواجہ رضوان عالم 

24 Jan 2020 23:00

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی جنوبی پنجاب کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے جذبات سے جھوٹا کھلواڑ کر کے عمران احمد نیازی وزیراعظم تو بن گئے ہیں لیکن تاریخ ہمیشہ انہیں جابر و ظالم عوام دشمن وزیراعظم کے نام سے یاد رکھے گی، عوام کی جلد اس نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی سے جان چھوٹ جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ موجودہ حکومت کٹھ پتلیوں کا ٹولہ ہے یہ ڈھیٹ مٹی کے بنے ہیں جو بالکل شرمندہ نہیں ہوتے، کراچی سے خیبر تک مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا ہے، گڈگورننس کا بھاشن دینے والا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے دور میں بیڈ گورننس کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، نالائق حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ڈیڑھ سال کے عرصہ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا جبکہ رہی سہی کسر آٹے کے بحران نے پوری کر دی ہے، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے روٹی کے نوالے کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے، یہ بحران حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کے باعث پیدا ہوا ہے، آج ذخیرہ اندوز بے لگام ہیں اور حکومتی وزرا لوگوں کی محرومی کا تمسخر اڑا رہے ہیں، مہنگائی و بے روزگاری کے مارے عوام کو سونامی کا اصل مطلب سمجھ آ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، سٹی صدر ملک نسیم لابر، راو ساجد علی، اے ڈی بلوچ، سید فرحان زیدی، سابق ایم پی اے ملک شاہ رخ، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید غلام مصطفی گیلانی، ساجد بلوچ، خواجہ عمران، نعیم شہزاد بھٹی، حاجی خلیل راں، سلیم شہزاد، ضیا انصاری، ملک ندیم اختر، ملک رمضان کمبوہ، شیخ نوید ناصر، شبیر قریشی، محیی الدین انصاری نے سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ  اور سٹی نائب صدر سید فرحان زیدی کی طرف سے پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ نااہل حکومت پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ نالائق و نااہل حکومت ہے، پاکستانی عوام کے جذبات سے جھوٹا کھلواڑ کر کے عمران احمد نیازی وزیراعظم تو بن گئے ہیں لیکن تاریخ ہمیشہ انہیں جابر و ظالم عوام دشمن وزیراعظم کے نام سے یاد رکھے گی، عوام کی جلد اس نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی سے جان چھوٹ جائے گی، یہ نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اپنے پاوں پر خود کلہاڑی مار مار کر اپنے آپ کو خود ہمیشہ کیلیے نااہل بنا رہا ہے، پیپلزپارٹی اب فیصلہ کر چکی ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کو ہٹا کر دم لے گی اور عوامی طاقت سے اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو عوام کے تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 840482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840482/موجودہ-حکومت-پاکستانی-تاریخ-کی-سب-سے-زیادہ-نالائق-نااہل-ہے-خواجہ-رضوان-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org