QR CodeQR Code

سکردو روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا

24 Jan 2020 23:47

جمعہ کے روز پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسافروں کو گلگت اور سکردو پہنچا دیا۔ بروقت ریسکیو آپریشن کر کے بحفاظت اپنی منزلوں پر پہنچانے پر مسافروں نے پاک فوج خاص طور پر فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا۔ مسافروں میں بزرگ، خواتین، بچے اور بیمار شامل تھے جو شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ جمعہ کے روز پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسافروں کو گلگت اور سکردو پہنچا دیا۔ بروقت ریسکیو آپریشن کر کے بحفاظت اپنی منزلوں پر پہنچانے پر مسافروں نے پاک فوج خاص طور پر فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے سبب ہماری جانیں بچ گئیں، ہم سخت پریشان تھے، مدد کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ سمیت سکردو شہر میں موجود برف کو ہٹانے میں سول انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، شہر کو صاف کرنے کیلئے پاک فوج کو انتظامیہ کی مدد کرنی چاہیے تاکہ شہر روزمرہ کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔


خبر کا کوڈ: 840487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840487/سکردو-روڈ-بلاک-ہونے-کی-وجہ-سے-پھنسے-ہوئے-مسافروں-کو-پاک-فوج-نے-ریسکیو-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org