QR CodeQR Code

ایرانی حملے سے امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون کی تصدیق

24 Jan 2020 21:38

امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ “میں نے سُنا ہے کہ انہیں مسلسل شدید سر درد ہے، میری نظر میں وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئے، بس اُن کے دماغ متاثر ہوئے۔”


اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوابی حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد امریکی فوجی اہلکار اس قدر دباؤ کا شکار ہوئے کہ ان کا دماغ بری طرح‌ سے متاثر ہوا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں تعینات تیس سے زائد امریکی فوجیوں کا خوف کی وجہ سے دماغ بری طرح سے متاثر ہوا، جس کے بعد انہیں مسلسل سر درد کی شکایت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ “میں نے سُنا ہے کہ انہیں مسلسل شدید سر درد ہے، میری نظر میں وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئے، بس اُن کے دماغ متاثر ہوئے۔” پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ عراق میں ہونے والے ایرانی حملے کے بعد سے اب تک 34 ایسے فوجی اہلکار سامنے آئے، جن کے دماغ بری طرح‌ سے متاثر ہوئے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 17 اہلکار جرمنی جبکہ 16 عراق اور ایک کویت میں زیر علاج ہے، تمام اہلکاروں کو صحت یاب ہونے کے بعد امریکا واپس بلا لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اگلے چند روز میں ہی ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکا کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 840497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840497/ایرانی-حملے-سے-امریکی-فوجیوں-کو-دماغی-چوٹیں-آئیں-پینٹاگون-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org