0
Saturday 25 Jan 2020 00:50

نواز شریف صحتیابی کے بعد جلد وطن آئینگے، شہباز شریف

نواز شریف صحتیابی کے بعد جلد وطن آئینگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یابی کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کا علاج جاری ہے، آج بھی ان کا طبی معائنہ ہوگا، قوم سے درخواست ہے کہ وہ دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحتیابی عطا کریں اور وہ خیریت سے وطن واپس آئیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے رانا ثناء اللہ سے متعلق انتہائی تضحیک آمیز باتیں کیں، وہ مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے صدر اور قابل احترام شخص ہیں، عمران خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ یوٹرن پر یقین نہیں رکھتے، وہ عمران خان کی طرح غلط بیانی نہیں کرتے عمران خان نے ان کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے، میں نہیں چاہتا کہ کوئی عمران خان صاحب کو بھی ایسے الفاظ سے پکارے۔
خبر کا کوڈ : 840498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش