0
Sunday 19 Jul 2009 11:48

میاں چنّوں،ڈی جی خان اسلحہ کیس، ملزمان کا تعلق بیت اللہ محسود سے ہے،پولیس

میاں چنّوں،ڈی جی خان اسلحہ کیس، ملزمان کا تعلق بیت اللہ محسود سے ہے،پولیس
 ملتان:میاں چنوں اور ڈیرہ غازی خان اسلحہ کیس کے ملزموں کا تعلق بیت اللہ محسود سے ہے، ملزموں نے چناب پل اور غازی گھاٹ سمیت اہم پلوں کو اڑانے کیلئے میاں چنوں اور ڈیرہ غازی خان میں بارود جمع کیا۔ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او ملتان عارف اکرام نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ میاں چنوں دھماکے کے مرکزی ملزم ماسٹر ریاض نے جدید اسلحہ چلانے کی ٹریننگ الیاس کشمیری سے حاصل کی۔ ملزم 1993ء سے 2001ء تک جہاد کشمیر میں حصہ لیتا رہا۔ بعد ازاں لشکر جھنگوی سے منسلک ہو گیا اور وزیرستان آنا جانا شروع کر دیا، جہاں اس کے بیت اللہ محسود گروپ سے روابط ہو گئے اور وہ اجناس کی تجارت کی آڑ میں وزیرستان سے اسلحہ منتقل کرتا تھا۔ دونوں واقعات پولیس کی ناکامی کی وجہ سے پیش آئے۔ ملزموں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ماسٹر ریاض کے ذخیرہ شدہ بارود میں دھماکے کے بعد جنوبی پنجاب تباہی سے بچ گیا ۔ملزم کی نشاندہی پر 33ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ریاض کے 2بھائی یوسف اور امتیاز بھی اس کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم ماسٹر ریاض کے اسامہ بن لادن سے تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ واقعات سکیورٹی اداروں اور پولیس کی لاپروائی کا نتیجہ ہیں۔یاد رہے کہ ملزم ماسٹر ریاض اس پہلے بھی تین بار گرفتار ہو چکا ہے۔

خبر کا کوڈ : 8405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش