QR CodeQR Code

حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کو منا لیا

25 Jan 2020 01:15

حکومت خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہیں کریگی اور نہ ہی انکی جگہ ایم کیو ایم سے کسی کو وزیر بنایا جائیگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی، جبکہ بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی وفد نے ناراض ہوکر وزارت چھوڑنے والے وزیر خالد مقبول صدیقی کو منا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ناراض اتحادیوں کو منانے کے اپنے پہلے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے اور انہوں اتحادی وزیر خالد مقبول صدیقی کو منا لیا ہے۔ حکومت خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کی جگہ ایم کیو ایم سے کسی کو وزیر بنایا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی, جبکہ بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کیونکہ کابینہ سے زیادہ اہم ایشو عوامی مسائل ہیں، وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور فنڈز مل جائیں تو اس کے بعد لائحہ عمل بنائیں گے، جبکہ حکومتی وفد سے اہم ملاقات اس ہفتے میں متوقع ہے، جس کے بعد مستقبل کا تعین ہوگا۔ واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے 12 جنوری کو حکومت سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس پر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد انہیں منانے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بھی آیا تھا، جو ناکام ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 840503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840503/حکومتی-وفد-نے-خالد-مقبول-صدیقی-کو-منا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org