0
Saturday 25 Jan 2020 02:51
امریکی انخلاء

آج کے مظاہروں کا واحد پیغام؛ عراق میں امریکیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں! تھا، قیس الخزعلی

آج کے مظاہروں کا واحد پیغام؛ عراق میں امریکیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں! تھا، قیس الخزعلی
اسلام ٹائمز۔ عراق سے امریکی انخلاء کی خاطر دی گئی تمام عوامی رہنماؤں کی کال پر آج عراق میں وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے اور ملین مارچ منعقد کئے گئے جن میں عراق سے امریکی افواج کے فی الفور انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔


کتائب اھل الحق کے کمانڈر قیس الخزعلی نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے والی عراقی عوام نے پوری دنیا تک اپنا پیغام انتہائی واضح انداز میں پہنچا دیا ہے جبکہ عراقی عوام کا واحد پیغام یہ ہے کہ عراق میں امریکیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ قیس الخزعلی نے کہا کہ آج کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور انکی حمایت کرنیوالوں، جن میں سرفہرست جناب سید مقتدی الصدر ہیں، کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوسری طرف عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون پارلیمانی کمیٹی کے نمائندے نعیم العبودی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے احتجاجی مظاہرے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق اُنکی امنگوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش