QR CodeQR Code

ترکی میں زلزلہ، 18 افراد ہلاک

25 Jan 2020 09:28

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مشرقی علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کے مشرقی علاقے میں 6 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے جبکہ 550 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تباہی صوبے ELAZIG اور صوبے ملاتیا میں ہوئی ہے، جہاں متعدد عمارتیں گر گئیں، گرنے والی عمارتوں اور مکانوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زلزلے کے بعد 30 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ زلزلے کے آتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے جو اب گھروں میں جاتے ہوئے گھبرا رہے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا میں متاثرین کے لیے اسپورٹس سینٹر، اسکول اور گیسٹ ہاؤس کھول دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ممالک ایران، شام اور لبنان میں بھی محسوس کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 840515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840515/ترکی-میں-زلزلہ-18-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org