0
Saturday 25 Jan 2020 10:01

26 جنوری کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں سخت ناکہ بندی

26 جنوری کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں سخت ناکہ بندی
اسلام ٹائمز۔ 26 جنوری نزدیک آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سخت سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ پولیس و قابض فورسز کو واضح احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کو ٹالنے کے لئے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔ دراندازی کو روکنے، سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کو ٹالنے کے لئے سرحدوں پر اضافی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس و قابض فورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار نظر آرہے ہے۔ وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر پولیس و قابض فورسز کی سخت ترین ناکہ بندی لگا دی گئی ہے۔ جگہ جگہ پر تلاشی کارروائیوں کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ 26 جنوری کے پیش نظر جموں و کشمیر میں پولیس و قابض فورسز کو بے لگام کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فضا سے زمین تک پوری طرح سے نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ جگہ جگہ پر سخت ناکہ بندی اور تلاشی کارروائیوں سے بچنے کی باعث لوگ گھروں میں رہنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کے سرحدی اضلاع میں ٹو جی انٹرنیٹ کی بحالی کے امکانات بھی 26 جنوری کے بعد ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ ادھر 26 جنوری سے قبل ہی بھاجپا کے لیڈروں نے وادی کشمیر کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 840521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش