0
Saturday 25 Jan 2020 10:49

لاہور میں میٹرو بس سروس آج بھی معطل رہے گی

لاہور میں میٹرو بس سروس آج بھی معطل رہے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو دوسرے روز بھی بند رکھا جائے گا۔ میٹرو بس سروس اتھارٹی نے پاک بنگلہ دیشن کرکٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل بھی گزشتہ روز میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی کے دوسرے میچ کے دوران بھی آج بارہ بجے دوپہر میٹرو بس سروس کو بند کر دیا جائے گا اور تمام بسیں ڈپو میں پارک کر دی جائیں گی۔ میٹرو بس اتھارٹی حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی ایڈوائس موصول ہونے پر میٹروبس سروس کو بند کیا جا رہا ہے جسے اب دوبارہ اگلے روز ہی آپریشنل کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 840530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش