0
Saturday 25 Jan 2020 11:10

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، شیل مانگنے

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، شیل مانگنے
اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کشمیر پر منعقد ہونے والے ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر مظالم ختم کروانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ ناروے کے اہم تھنک ٹینک ’’پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اوسلو‘‘ کے زیراہتمام ’’مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیاء میں اس کے مضمرات‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار میں ناروے کے دانشور، سیاسی اور سماجی امور کے متعدد محققین اور اسکالرز نے شرکت کی۔ ناروے کے سابق وزیراعظم شیل مانگنے بندے ویک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا پڑے گا۔ ناروے کے سابق وزیراعظم اس سے قبل مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشاں رہے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے پچھلے عرصے کے دوران مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کا دورہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 840533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش