QR CodeQR Code

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ جاں بحق بیٹا زخمی

25 Jan 2020 11:35

جاں بحق شخص کی شناخت فضل اکبر، جبکہ زخمی کی شناخت تاج اکبر کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں باپ بیٹا تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کا بیٹا زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے گڑیالہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت فضل اکبر، جبکہ زخمی کی شناخت تاج اکبر کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں باپ بیٹا تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 840538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840538/مردان-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-باپ-جاں-بحق-بیٹا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org