0
Saturday 25 Jan 2020 12:08

فلم زندگی تماشہ کے متنازعہ ڈائیلاگ کو یوٹیوب سے ختم کیا جائے، مولانا اکرم طوفانی

فلم زندگی تماشہ کے متنازعہ ڈائیلاگ کو یوٹیوب سے ختم کیا جائے، مولانا اکرم طوفانی
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مولانا اکرم طوفانی نے سرگودہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم زندگی تماشہ کو روک لینا بروقت فیصلہ ہے، حکومت فلم کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے اور فلم کے متناذعہ ڈائیلاگ کو یوٹیوب سے ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسلامی شعائر کی حفاظت کے لئے بہت کمزوریاں سامنے آرہی ہیں، جو قوم کے لئے کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی حلقوں کو حکومت کے اقلیتوں کے حقوق کے نعروں سے کوئی انکار نہیں، مگر حکومت اسلامی مذہبی حلقوں کے جذبات کا بھی احترام کرے، آج پاکستان میں متناذعہ فلم کا بننا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ مولانا طوفانی نے کہاکہ پاکستان کو الگ اسلامی ریاست کے قیام کے لئے تین لاکھ انسانی جانوں کی قربانی دی گئی اور اس کو قائم رکھنے کے لئے مسلسل قربانیوں کاسلسلہ جاری ہے، پاکستان کے علماء اور مذہبی حلقے ملک میں قیام امن کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، ان حالات میں اس قسم کے واقعات پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حکومت فوری طور پر فلم کے ذمہ داروں کو گرفت میں لے۔
خبر کا کوڈ : 840553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش