0
Saturday 25 Jan 2020 12:14

کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ، باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات

کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ، باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کئے جانے لگے۔ ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جا رہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔ خلیجی ممالک سے آئے مسافروں کی تھرمل باڈی اسکینر اور تھرمامیٹر سے اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ مسافروں کو وائرس کی تشخیص پر باچاخان ایئرپورٹ پر مخصوص کمرے میں رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ تھرمل اسکینر مسافروں کے اضافی درجہ حرارت کی پیمائش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں، رپورٹ ہونے والے مشتبہ کیسز کے سیمپلز بین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں، رپورٹ ہونے والے مشتبہ کیسز کے سیمپلز عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں قائم لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 840558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش