0
Saturday 25 Jan 2020 12:23

زیرحراست سابق کرنل (ر) انعام الرحیم گھر پہنچ گئے

زیرحراست سابق کرنل (ر) انعام الرحیم گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ عسکری حکام کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد سابق کرنل ایڈووکیٹ انعام الرحیم راولپنڈی میں اپنے گھر پہنچ گئے۔ جب کرنل (ر) انعام الرحیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں بغیر کسی باضابطہ الزام کے اٹھایا گیا تھا اور انہیں چھوڑ دیا گیا کیونکہ انہیں حراست میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ لاپتہ افراد کے کیسز کی پیروی کرنے والے کرنل (ر) انعام الرحیم نے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ انہیں 17 دسمبر کو عسکری حکام کی جانب سے اٹھایا گیا تھا، جس کے بعد سینئر وکلا احسن الدین شیخ، بریگیڈیئر (ر) واصف خان نیازی، توفیق آصف، انور ڈار، رانا عبدالقیوم اور میجر(ر) وحید نے ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے عسکری حکام کو انعام الرحیم کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزارت دفاع نے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔ بعد ازاں 22 جنوری کو اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ کو بتایا تھا کہ حکومت انعام الرحیم کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں رہا کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 840563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش