QR CodeQR Code

آٹا بحران، وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا رامپورہ بازار پشاور کا دورہ

25 Jan 2020 12:30

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی محمود خان نے کہا کہ اب صوبے میں ہر جگہ سستے داموں پر آٹا دستیاب ہے، رام پورہ تاجران نے وزیراعلٰی کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو اشیاء خوردونوش کے سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمودخان نے جمعہ کے روز آٹے کی صورتحال جانچنے کیلئے پشاور رام پورہ بازار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر اجمل خان وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی نے رام پورہ بازار کے تاجران سے ملاقات کی اور آٹے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ صوبے میں وافر مقدار میں آٹا موجود ہے، کوئی بحران نہیں، صوبے میں آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ محمود خان نے کہا کہ اب صوبے میں ہر جگہ سستے داموں پر آٹا دستیاب ہے۔ رام پورہ تاجران نے وزیراعلٰی کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو اشیاء خوردونوش کے سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 840565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840565/آٹا-بحران-وزیراعل-ی-خیبرپختونخوا-کا-رامپورہ-بازار-پشاور-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org