QR CodeQR Code

ایرانی جوابی کارروائی

امریکی فوجیوں کو ذرا سا سردرد ہوا ہے، کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا، جوبائیڈن

25 Jan 2020 12:45

ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن نے کہا کہ تاحال 3 لاکھ سے زائد امریکی فوجی ملک سے باہر کی جنگوں میں سخت نقصان اُٹھا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جو بائیڈن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بھاری جانی و مالی نقصان سے آنکھیں چرا لینا اور اسے معمولی قرار دیدینا ایک قابل نفرت اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی دہشتگردانہ کارروائی کے جواب میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر کی جانیوالی ایرانی جوابی کارروائی میں بھاری امریکی جانی و مالی نقصان پر امریکی و عالمی ذرائع کیطرف سے اسکے اعتراف کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کے مسلسل و ناکام انکار پر اب امریکی حکومتی حلقوں میں بھی ٹرمپ انتظامیہ کو طنز کا نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امسال 2020ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے حریف امریکی ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے ریاست نیوھیمپشائر میں اپنی انتخاباتی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ہمارے ان سپاہیوں سے، جو ایرانی میزائل حملے میں بری طرح زخمی ہو چکے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ وہ اُٹھ کھڑے ہوں اور زخمی نہ ہونے کی اداکاری کریں!

امریکی سینیٹر نے ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کو ذرا سا سردرد ہوا ہے جبکہ ہونیوالا اُنکا جانی و مالی نقصان زیادہ اہم نہیں! ٹرمپ کے حریف جو بائیڈن نے کہا کہ تاحال 3 لاکھ سے زائد امریکی فوجی ملک سے باہر کی جنگوں میں سخت نقصان اُٹھا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ جو بائیڈن نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بھاری جانی و مالی نقصان سے آنکھیں چرا لینا اور اسے معمولی قرار دیدینا ایک قابل نفرت اقدام ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کیطرف سے عین الاسد میں ہونے والے بھاری امریکی جانی و مالی نقصان کو ذرہ ذرہ بیان کرنے کی پالیسی تاحال جاری ہے جسکے تحت پینٹاگون کیطرف سے جاری ہونیوالے پہلے بیان میں کسی فوجی کے زخمی یا ہلاک نہ ہونے، دوسرے بیان میں 11 فوجیوں کے زخمی ہونے جبکہ جمعے کے روز جاری ہونیوالے بیان میں 34 دوسرے فوجیوں کے زخمی ہونے کا بھی اعتراف کر لیا گیا ہے درحالیکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ایرانی جوابی کارروائی میں ہوئے بھاری جانی و مالی نقصان کا مسلسل انکار کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 840569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840569/امریکی-فوجیوں-کو-ذرا-سا-سردرد-ہوا-ہے-کوئی-زخمی-یا-ہلاک-نہیں-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org