0
Saturday 25 Jan 2020 13:43

فارن فنڈنگ کیس، وزیر اعظم نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی

فارن فنڈنگ کیس، وزیر اعظم نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کی رکنیت سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی حیثیت سے سپریم کورٹ میں اکبر ایس بابر کی پارٹی رکنیت کے حوالے سے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی بنام عمران خان کیس میں سپریم کورٹ نے قوائد طے کر دیئے تھے کہ قانون کی نظر میں الیکشن کمیشن کوئی عدالت یا ٹریبونل نہیں، اکبر ایس بابر کا 2011ء سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، انہیں پی ٹی آئی سے نکالا گیا، اکبر بابر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی ای میل کی جو ریکارڈ پر موجود ہے، الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں اکبر ایس بابر کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔
 
عمران خان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے کیس میں متاثرہ فریق نہیں، اس لیے الیکشن کمیشن کو کیس سننے کا اختیار نہیں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس انکوائری کمیٹی کے پاس زیر التوا ہے، ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کا اختیار استعمال کرتے ہوئے متنازع حقائق پر فیصلہ نہیں دے سکتی۔
خبر کا کوڈ : 840582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش