QR CodeQR Code

حافظ سعید کیخلاف غیر قانونی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

25 Jan 2020 14:17

حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی میں غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ حافظ سعید اور ملک ظفر اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان کو سخت ترین سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد درخواست پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور میں امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید سمیت 2 ملزمان کے کیخلاف دو مقدمات پر سماعت  ہوئی۔ عدالت نے درخواست  پر مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو  سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر فنڈنگ کے 2 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کراوئے۔ مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
 
عدالت نے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان پر درج غیر قانونی فنڈنگ کے مقدمہ میں حاضری مکمل کی۔ حافظ محمد سعید کیخلاف سی ٹی ڈی میں غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ حافظ سعید اور ملک ظفر اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان کو سخت ترین سکیورٹی  حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد درخواست پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 840590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840590/حافظ-سعید-کیخلاف-غیر-قانونی-فنڈنگ-کیس-کی-سماعت-27-جنوری-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org