QR CodeQR Code

گلگت، آٹھ سالہ طالب علم پر بدترین تشدد کرنے والا مدرسہ استاد گرفتار، مقدمہ درج

25 Jan 2020 15:21

بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، جس کے بعد پولیس نے مدرسہ استار سرفراز احمد ساکن کھنر دیامر کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ان کیخلاف مقدمہ نمبر 2/2020 بہ جرم A-337 ،328-A درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت پولیس نے طالب علم پر بدترین تشدد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مدرسہ استاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک آٹھ سالہ طالب علم حفیظ اللہ ولد وزیر ساکن شیر قلعہ کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ایس ایچ او جگلوٹ اور عملہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کرایا، بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، جس کے بعد پولیس نے مدرسہ استار سرفراز احمد ساکن کھنر دیامر کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ان کیخلاف مقدمہ نمبر 2/2020 بہ جرم A-337 ،328-A درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 840618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840618/گلگت-ا-ٹھ-سالہ-طالب-علم-پر-بدترین-تشدد-کرنے-والا-مدرسہ-استاد-گرفتار-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org