0
Saturday 25 Jan 2020 15:24

کراچی میں گدھے کس نے کھائے، پتہ چل گیا

کراچی میں گدھے کس نے کھائے، پتہ چل گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گدھے کس نے کھائے، پتہ چل گیا۔ کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس گاڑی سے گدھے کے سر اور آلائشیں پھینکی گئیں، وہ چینی باشندوں کی ملکیت نکلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کی کچرا کنڈی سے ملنے والے گدھوں کے سر اور آلائشوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کلفٹن کی کچرا کنڈی پر موجود کچرا چننے والے نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا، وہ سب بتا دیا۔ گدھوں کے سر اور آلائشیں پھینک کر جانے والی سفید رنگ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، گاڑی چینی باشندوں کی ملکیت نکلی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گدھے کے سر اور آلائشیں پھینکی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق گدھے چینیوں کیلئے ذبح کیے گئے، واقع کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش