QR CodeQR Code

گلگت، جماعت اسلامی کے وفد کی چیف سیکرٹری سے ملاقات، زلزلہ متاثرین کے مسائل حل کرنیکا مطالبہ

25 Jan 2020 15:34

مولانا عبد السمیع نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ جگلوٹ سے استور تک دو ہزار سے زائد گھرانے زلزلے کے بعد کھلے آسمان تلے شدید سردی اور برفباری میں راتیں گزارنے پر مجبور ہیں، متاثرین اور استور کے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے استور روڈ کی مکمل بحالی بہت ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سابق امیر مولانا عبدالسمیع اور جے آئی یوتھ کے صدر نظام الدین نے چیف سیکرٹری جی بی خرم آغا سے ملاقات کی اور انہیں استور کے سیلاب متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ مولانا عبد السمیع نے کہا کہ جگلوٹ سے استور تک دو ہزار سے زائد گھرانے زلزلے کے بعد کھلے آسمان تلے شدید سردی اور برفباری میں راتیں گزارنے پر مجبور ہیں، متاثرین اور استور کے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے استور روڈ کی مکمل بحالی بہت ضروری ہے، جن لوگوں کو ٹینٹ نہیں ملے انہیں فوری طور پر خیمے فراہم کئے جائیں اور پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر تباہ شدہ کول کی مرمت کرائی جائے۔ وفد کے مطالبے پر چیف سیکرٹری نے ڈی جی ایم اے کو واٹر سپلائی کی بحالی کیلئے فوری پائپ اور ٹینٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چیف سیکرٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک تمام اداروں کو الرٹ رکھا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 840621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840621/گلگت-جماعت-اسلامی-کے-وفد-کی-چیف-سیکرٹری-سے-ملاقات-زلزلہ-متاثرین-مسائل-حل-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org