0
Saturday 25 Jan 2020 15:50
چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری چینی مافیا پر ہے

میری زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد عہدے سے مستعفی ہو جاؤنگا، شیخ رشید

میری زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد عہدے سے مستعفی ہو جاؤنگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد ایم ایل ون ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ لاہور میں خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ چین کے وزیر ریلوے میرے پرانے دوست ہیں، چین ہمارا اور ہم چین کے ہیں، مشکل وقت میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون ہرصورت مکمل ہوگا اور سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ایک ماہ میں 5 ڈرائی پورٹس کھولنے جارہے ہیں کیوں کہ ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16ماہ میں جو مسائل ہمیں ملے کسی اور حکومت کو نہیں ملے، کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہوتا جب حکومت نے کسی مسئلے سے نہ نمٹنا ہو۔ انہوں نے کہا میری خواہش ہے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے، لیکن معیشت مضبوط ہوگی تو عوام کو روزگار ملے گا۔ شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ حکومت آٹا بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی لیکن کابینہ اجلاس میں انہوں نے آٹے کی برآمدات کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ کا لیڈر ہوں اور عمران خان جتنی میری بات مانتے ہیں وہی کافی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیئے، چینی 2روپے کم ہوئی ہے آئندہ کابینہ اجلاس میں مزید کم کراؤں گا اور چینی کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری چینی مافیا پر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 840626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش