0
Saturday 25 Jan 2020 15:54

سکردو میں مبینہ خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم

سکردو میں مبینہ خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے مبینہ خودکشی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ خرم پرویز نے ایس ایس پی، ایم ایس ایچ کیو ہسپتال سکردو اور ایس ڈی ایم کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر مبینہ خودکشی کے واقعے کی تحقیقات کر کے پندرہ دنوں کے اندر رپورٹ جمع کرائیں۔ یاد رہے کہ 24 جنوری کو سکردو میں محکمہ برقیات کے ملازم کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق جس درخت سے متوفی کی لاش لٹکی ہوئی تھی اس سے لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا واقعہ نہیں، کیونکہ ان کے گھٹنے بھی زمین کو چھو رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 840627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش