0
Saturday 25 Jan 2020 15:55

ترکی میں زلزلے سے ہونیوالے جانی نقصان پر پاکستان کا اظہار ہمدردی، فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش

ترکی میں زلزلے سے ہونیوالے جانی نقصان پر پاکستان کا اظہار ہمدردی، فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں بے شمار قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات باعث رنج ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں اپنے ترک بھائیوں اور ترک حکومت کیساتھ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انکے ساتھ کھڑا ہے اور جو مدد بھی درکار ہو بہم پہنچانے کیلئے تیار ہے۔ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیو ریلیف اور میڈیکل ٹیمیں شامل ہیں، ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے۔ خیال رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے 550 کلومیٹر مشرق میں واقع صوبہ ایلازیع میں گزشتہ شب زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل ک دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 840629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش