0
Saturday 25 Jan 2020 16:02

قاتل مسکراہٹ والے عمران خان طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، زرتاج گل

قاتل مسکراہٹ والے عمران خان طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی قاتل مسکراہٹ ہے، جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشمہ ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 840632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش