QR CodeQR Code

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

25 Jan 2020 17:29

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ چین کے سال نو کے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہر نئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کےاصولی موقف کی حمایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت ملک میں خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہوں گے۔ یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین کے سال نو کے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہر نئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کےاصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔


خبر کا کوڈ: 840654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840654/سی-پیک-کے-دوسرے-مرحلے-کا-ا-غاز-ہو-گیا-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org