0
Saturday 25 Jan 2020 17:43
گوجرانوالہ میں چھ سالہ بچے سے مدرس کی زیادتی

قصور، غربت سے مجبور باپ نے بیمار بیٹی کا گلا گھونٹ دیا

قصور، غربت سے مجبور باپ نے بیمار بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
اسلام ٹائمز۔ قصور میں غربت سے مجبور باپ نے علاج کے پیسے نہ ہونے کے سبب بیمار بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کر ڈالا۔ قصور کے نواحی گاؤں میں ایک باپ نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر 8 ماہ کی بیمار بیٹی کو خود ہی مار ڈالا۔ تھانہ الہ آباد کی حدود میں واقع نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں غریب باپ نے غربت کی وجہ سے اپنی 8 ماہ کی بیٹی ایمان فاطمہ کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش صحن میں دفنا دی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزم کی ہی نشاندہی پر لاش بھی برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اکثر بیمار رہتی تھی اور باپ غربت کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کرا سکتا تھا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں مدرس نے چھ سالہ بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں سجاول نے 6 سالہ فیضان کو مدرسہ میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو نے بچے کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، جس میں ملزم کو بچے کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش