0
Saturday 25 Jan 2020 18:45

فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے شہریت سے متعلق جعلی حلف نامے کے معاملے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ تفصیلاتکے مطابق الیکشن کمیشن میں 3 فروری کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ فیصل واوڈا کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2018ء کے انتخابات کے لیے اپنی شہریت کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا اور اب وہ مسلسل جھوٹ، دباو اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ اس سے قبل دہری شہریت رکھنے پر 2 سینیٹرز کو نااہل کر چکی ہے، فیصل وواڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 840656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش