QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

ان شاء اللہ آنیوالی صدی اسلام کی صدی ہوگی، عارف حسین

25 Jan 2020 19:04

علی زین مرکزی نائب صدر، علی اویس زیدی مرکزی جنرل سیکرٹری، طاہر علی سیکرٹری تعلیم، علی اشتر انچارج محبین، زاہد مہدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عاطف حسین نشرواشاعت سیکرٹری، فخر عباس فنانس سیکرٹری جبکہ سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر منتخب ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا تین روزہ اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی، جس میں علی زین مرکزی نائب صدر، علی اویس زیدی مرکزی جنرل سیکرٹری، طاہر علی سیکرٹری تعلیم، علی اشتر انچارج محبین، زاہد مہدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عاطف حسین نشرواشاعت سیکرٹری، فخر عباس فنانس سیکرٹری جبکہ سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر شامل ہیں۔ اجلاس عاملہ میں سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران، انصر مہدی، سید محمد قاسم شمسی، تہور حیدری، علی رضا بھٹی، علامہ اسد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں جس سے مستقبل میں عالمی طاقتوں میں تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے اور ان شاء اللہ آنے والی صدی اسلام کی صدی ہوگی۔

مرکزی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں آنے والی تبدیلیاں حقیقی اسلامی انقلاب کو مضبوط کر رہی ہیں اسلام کے حقیقی چہرہ کو دنیا میں روشناس کرنے میں قاسم سلیمانی کا کردار بھی نمایاں ہے۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے کار فرما آئی ایس او کے کارکنان ہیں، یہی وہ جوان ہیں جنہوں نے پاکستان میں استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ مرکزی مجلس عاملہ آئی ایس او پاکستان کا اعلی اختیاراتی ادارہ ہے جس کے سال میں چار اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ مرکزی کابینہ کے تمام اراکین سمیت ہر ڈویژن سے دو نمائندگان اس مجلس کے رکن ہوتے ہیں اور تنظیم کے اعلی سطحی فیصلہ جات اور پالیسیاں یہاں پر ترتیب پاتی ہیں۔ اجلاس کے آخری روز سالانہ پروگرام کی منظوری لی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 840664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840664/ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کی-مرکزی-کابینہ-کا-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org