0
Saturday 25 Jan 2020 19:31

ملک کو دشمنوں سے زیادہ نقصان کرپٹ حکمران و سیاستدانوں سے پہنچا ہے، مفتی محمد نعیم

ملک کو دشمنوں سے زیادہ نقصان کرپٹ حکمران و سیاستدانوں سے پہنچا ہے، مفتی محمد نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ملک کو دشمنوں سے زیادہ نقصان کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے پہنچایا ہے، ملکی ترقی و استحکام کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، موجودہ حکومت سے کرپشن کے خاتمے کی توقعات ہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دعوؤں اور وعدوں کی نفی اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ جاری بیان کے مطابق مفتی محمد نعیم نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو قوم نے مینڈیٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے دیا تھا، جس کیلئے قوم ہر قربانی دینے کو تیار نظر آرہی ہے اور حکومت نے کرپشن کے خاتمے کی کوششیں بھی ضرور کی ہوں گی، لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنشینل کی رپورٹ حکومتی دعووں اور وعدوں کی نفی ہورہی ہے جو عوامی تشویش اور مایوسی کا باعث ہے، حکومت چاہیئے وہ اب اپنی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف بھی گیرا تنگ کرے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت سے سخت قوانین بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ہمارے سامنے ہیں جہاں اقتدار میں موجود افراد کرپشن میں مبتلا نہیں بلکہ اپنے اپنے ملک سے مخلص ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی عوام میں بھی کرپشن کے رجحانات کم پائے جاتے ہیں، مگر بدقسمتی وطن عزیز اکثر لوگ عہدہ اس لئے حاصل کرتے ہیں کہ وہ بے خوف و خطر کرپشن کرسکیں، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج نو عمر بچے سے لیکر 60 سال کے بوڑے تک کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طریقے سے کرپشن میں ملوث نظر آتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ پوری قوم کو مل کر ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، اسی طرح اپنے حلقہ احباب میں رشوت، لینے والے اور کرپشن کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے تب کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 840675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش