QR CodeQR Code

سعودی عرب پہلے ہی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کر رہا ہے

سعودی حکومت نے حجاج پہ 410 ریال کا نیا اضافی ٹیکس عائد کر دیا

25 Jan 2020 19:39

سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کو اپنے جواب میں کہا ہے کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور  کے حکام سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں کہ حجاج کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے، سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے حجاج کرام پہ ایک اور ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے 2020ء کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کر دی ہے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فیس میں اضافے کے بعد پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ ویزہ فیس کیساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی عازمین کو ویز5ہ اور انشورنس کی مد میں 16 ہزار سے زائد کی رقم اضافی ادا کرنا ہو گی۔ وزارت مذہبی امور نے یہ فیس و انشورنس کا اضافہ رواں سال حج پیکج میں شامل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے ویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کیا تھا لیکن سعودی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور  کے حکام سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں کہ حجاج کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 840676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840676/سعودی-حکومت-نے-حجاج-پہ-410-ریال-کا-نیا-اضافی-ٹیکس-عائد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org