0
Saturday 25 Jan 2020 19:39

مہنگائی و آٹا بحران حکومتی نااہلی ہے، محمد حسین محنتی

مہنگائی و آٹا بحران حکومتی نااہلی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ سمیت مہنگائی کے طوفان، گیس بحران اور بیروزگاری نے عوام کو سخت پریشان کر دیا ہے، تبدیلی سرکار کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثات ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے شہروں گھارو، مکلی، ٹھٹھہ اور جھرک میں منعقدہ دعوتی، تنظیمی اور عوامی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے عمران حکومت کے تمام تر بلندوبانگ دعوؤں کے پول کھول کر رکھ دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے احتساب کے نام پر صرف اپوزیشن کو نشانہ بنایا، آٹا بحران سمیت مہنگائی کے طوفان نے ان کی نااہلی کو عیاں کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 840678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش