0
Saturday 25 Jan 2020 19:44

مہنگائی نے منہ کا نوالہ چھین لیا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، رؤف صدیقی

مہنگائی نے منہ کا نوالہ چھین لیا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، رؤف صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنت پاکستان کے سینئر رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت کی نااہلی ہے یا یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔ ایک بیان میں رؤف صدیقی نے اتحادی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، سمجھ نہیں آتا یہ حکومت کی نااہلی ہے یا یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر حالات ایسے ہی رہے تو عوام سڑکوں پر آجائیں گے، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے اتحاد معاہدوں اور اصولوں پر مبنی ہے، اگر ہم عوام کو سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت میں رہنے اور وزارتیں لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ایم کیو ایم رہنماء نے بتایا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے لیکن وزارت میں شامل نہیں ہوں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے صرف زبانی معاہدوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 840679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش