QR CodeQR Code

عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی اپنا موقف دیگی، ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی

25 Jan 2020 19:54

ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں کسی نے عبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو سےمتعلق پارٹی اپنا موقف دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلٰی جام کمال کی حکومت پر تنقید کے جواب میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ان کے شکوے شکوے ہی رہیں گے۔ ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں کسی نے عبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی اپنا موقف دے گی۔ اس سے قبل عبدالقدوس بزنجو نے جام کمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بدتر حکومت اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر بلوچستان کا نیا وزیراعلٰی لائیں گے۔ خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو گذشتہ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی کے بعد وزیراعلٰی بنے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 840680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840680/عبدالقدوس-بزنجو-سے-متعلق-پارٹی-اپنا-موقف-دیگی-ترجمان-بلوچستان-لیاقت-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org