0
Saturday 25 Jan 2020 19:54

عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی اپنا موقف دیگی، ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی

عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی اپنا موقف دیگی، ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعلٰی جام کمال کی حکومت پر تنقید کے جواب میں ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ ان کے شکوے شکوے ہی رہیں گے۔ ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں کسی نے عبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی ہے۔ عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی اپنا موقف دے گی۔ اس سے قبل عبدالقدوس بزنجو نے جام کمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بدتر حکومت اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے ان ہاؤس تبدیلی چاہتے ہیں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر بلوچستان کا نیا وزیراعلٰی لائیں گے۔ خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو گذشتہ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی کے بعد وزیراعلٰی بنے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 840680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش