0
Saturday 25 Jan 2020 23:08

شامی افواج ادلب کے بڑے شہر "معرہ النعمان" کے دروازے پر پہنچ گئیں

شامی افواج ادلب کے بڑے شہر "معرہ النعمان" کے دروازے پر پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ شامی صوبے ادلب میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف شامی افواج کا کلین سویپ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شامی افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز ادلب کے اہم شہر معرہ النعمان کے دروازے تک پہنچ گئی ہیں۔ عالمی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ شامی افواج نے بین الاقوامی ہائی وے M-5 کے ذریعے معرہ النعمان شہر تک پیشروی کی جبکہ اس وقت وہ معرہ النعمان کے مشرقی دروازے سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔ شامی افواج کی تازہ پیشروی جمعرات کے روز سے جاری ہے جبکہ جمعے کے روز شامی افواج نے اسی شہر کے دو بڑے گاؤں معر شمارین اور کریسیان کو بھی دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروایا تھا۔

شام کی حکومتی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے جمعرات کے روز معرہ النعمان شہر کے گردونواح میں واقع التح، ابوجریف اور السمکہ نامی گاؤں کیطرف سے کئے جانے والے دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کے بھاری حملوں کے بعد السمکہ گاؤں، التح اور الدیر الشرقی قصبوں پر ناگہانی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد اپنی لاشیں اور اسلحے کے ڈپو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ شامی افواج نے صوبہ ادلب کے جنوب میں واقع قصبے صہیان میں انہیں جا لیا جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو گئی اور بہت سے زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی افواج نے جمعرات کے روز ہی التح، ابوجریف اور السمکہ میں اپنی کامیاب کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں بموں سے لیس خودکش گاڑیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش