QR CodeQR Code

اپوزیشن حکومت کیخلاف تحریکیں چلانے کے بجائے انتظار کرے، ڈاکٹر خاور علی شاہ

25 Jan 2020 23:07

سید گروپ کے قائد ورکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت موثر اقدامات کے باعث کرپشن کے ناسور پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک بیرونی مقروض ہوگیا ہے جس وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا جس کا منفی اثر ہر پاکستانی شہری پر پڑا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کرپشن میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں بے رحمانہ احتساب کا آغاز کیا گیا ہے، شفاف احتساب ملکی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا، اپوزیشن کے احتساب کے فرار کے ڈرامے ناکام ثابت ہوں گے، موجودہ حکومت غربت کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، عام آدمی کی مشکلات کو کم اور انہیں ریلیف دینا پاکستان تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی او حقائق کے بلکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت موثر اقدامات کے باعث کرپشن کے ناسور پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک بیرونی مقروض ہوگیا جس وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، جس کا منفی اثر ہر پاکستانی شہری پر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جاری اقدامات کی بدولت ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست اور افواہوں سے منتخب عوامی حکومت کو ختم نہیں جاسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تحریکیں چلانے کی بجائے اگلے انتخابات تک چین سے بیٹھ کر انتظار کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 840718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840718/اپوزیشن-حکومت-کیخلاف-تحریکیں-چلانے-کے-بجائے-انتظار-کرے-ڈاکٹر-خاور-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org