0
Saturday 25 Jan 2020 23:20

جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میں 31 جنوری سے5فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منائے گی، صہیب عمار 

جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میں 31 جنوری سے5فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منائے گی، صہیب عمار 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی، ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری پہلے سے زیادہ جوش وجذبے سے منایا جائے گا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے حکمرانوں کو کشمیر سے غداری مہنگی پڑے گی، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میں 31جنوری سے5فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منائے گی۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، تحصیل وصدر مقامات پر میڈیا ٹاک، آل پارٹیز کشمیر کانفرنسز، کشمیر سیمینارز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیریوں کے پیغام کو آنے والی نسل، بچوں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ  طالبات تک کشمیر لیکچرز کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ 4فروری کو جماعت اسلامی یوتھ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کرے گی جبکہ5فروری کو ملتان، وہاڑی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور دیگر اضلاع میں یکجہتی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے صوبائی ذمہ داران کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر جاری بھارتی ظلم وجبر اب ختم ہونے کو ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے کسی قسم کا نقصان پہنچانے والے حکمرانوں کو اہل پاکستان کبھی معاف نہیں کرینگے۔ کشمیر کیلئے پاکستان کی عوام کا دل دھڑکتا ہے، کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا تعلق ایمان کا تعلق ہے، پاکستان کے حکمرانوں کو کشمیر کیلئے دو ٹوک پالیسی کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرایا جا سکے۔ 
خبر کا کوڈ : 840721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش