QR CodeQR Code

آٹا بحران میں افسران اور سیاسی شخصیات ملوث ہیں، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

26 Jan 2020 01:17

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ آٹا اور گندم بحران محکمہ خوراک کی انتظامی نااہلی اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوا، نومبر تک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا، دو ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر تھی، تاہم دسمبر میں غائب ہونے لگی


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کو سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور آٹا بحران کی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بحران جان بوجھ کر باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پیدا کیا گیا اور بحران پیدا کرنے میں سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران بھی ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو آٹا بحران سے متعلق سیکیورٹی اداروں کی 21 صفحات پرمشتمل رپورٹ بھجوادی گئی ہے جس میں سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحران جان بوجھ کر اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا اور بحران کے ذمہ دار بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ آٹا اور گندم بحران محکمہ خوراک کی انتظامی نااہلی اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوا، نومبر تک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا، دو ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر تھی، تاہم دسمبر میں غائب ہونے لگی، صاف  گندم 2100 روپے من ملنے پر چکی مالکان نے بھی قیمت بڑھائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ لاہور کی فلور ملز کا کوٹہ 50 سے کم کرکے 45 بوری جبکہ راولپنڈی کی ملز کا کوٹا پچیس سے بڑھا کر تیس بوری کردیا گیا۔ سیکرٹری خوراک بھی فلور ملز کے کوٹے بڑھانے سے متعلق بروقت فیصلہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی آٹا بحران پرقابو پانے کیلئے اقدامات نہ کیے۔


خبر کا کوڈ: 840732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840732/آٹا-بحران-میں-افسران-اور-سیاسی-شخصیات-ملوث-ہیں-وزیراعظم-کو-رپورٹ-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org