0
Sunday 26 Jan 2020 07:02

عمران خان نے ڈیووس کے دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے، فیاض الحسن چوہان

عمران خان نے ڈیووس کے دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے ڈیووس کے دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں 21 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی اور اس دوران فورم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف سیشنز میں بھی گفتگو کی۔ ڈیووس میں ناشتے کی میز پر گفتگو کے دوران عمران خان نے بتایا کہ ان کے ڈیووس کے دورے کے اخراجات اکرام سہگل، عمران چوہدری اور کچھ دیگر دوستوں نے اٹھائے جس پر بعض حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اب فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں نے ٹیکس کے پیسوں پر دورے کیے، شاہد خاقان عباسی نے 2018ء میں ڈیووس کے دورے پر پانچ لاکھ 61 ہزار ڈالر خرچ کیے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 2017ء میں نواز شریف نے ڈیووس دورے پر 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈیووس دورے پر صرف 68 ہزار ڈالرخرچ کیے۔ انہوں نے کہا کہ 2012 میں آصف زرداری نے دورہ نیویارک پر 13 لاکھ 10 ہزار ڈالرز خرچ کیے جبکہ عمران خان نے 2019ء میں صرف 67 ہزار ڈالرز میں امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ عالمی اقتصادی فورم کے دوران لبنان کے سابق وزیر خارجہ کو اس وقت ہزیمت اٹھانا پڑی جب انہوں نے یہ بتایا کہ ان کے دورہ ڈیووس کیلئے رقم کسی اور نے دی تھی۔ جبران باصل کے اس جواب کے بعد صورتحال ان کیلئے مزید پریشان کن ہوگئی جب نیدرلینڈز کی وزیر نے کہا کہ انہیں تو حکومت میں ہوتے ہوئے ایسی دوستیوں کی اجازت ہی نہیں ہوتی۔ خیال رہے کہ عام طور پر عوامی عہدہ رکھنے والے شخص سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دوستوں سے تحائف اور مالی فوائد حاصل نہ کرے کیوں کہ ایسا کرنے کی صورت میں اسے بھی دوستی نبھاتے ہوئے ان کے مفادات کا خیال رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 840738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش