QR CodeQR Code

سال 2020ء تبدیلی اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

26 Jan 2020 07:17

نجی ٹی وی کے مطابق نے جے یو آئی رہنماء نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کا حکومت سے الگ ہونا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پاکستان مسلم لیگ ق اور اختر مینگل کی حکومت سے ناراضگی سے واضح نظر آ رہا ہے کہ عام انتخابات اسی سال ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی کرپشن بے نقاب کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی کے رہنماء نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کا خاتمہ کرنے کی باتیں کرنے تک محدود ہے، سال 2020ء تبدیلی اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کا حکومت سے الگ ہونا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پاکستان مسلم لیگ ق اور اختر مینگل کی حکومت سے ناراضگی سے واضح نظر آ رہا ہے کہ عام انتخابات اسی سال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آزادی مارچ کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کا جیلوں سے باہر آنے والی باتیں جو کر رہے ہیں وہ ان کی مرضی ہے۔ آزادی مارچ نے کسی کو تو آزادی دلائی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مہنگائی غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آٹے،  چینی اور ٹماٹر کے دام بڑھا کر غریب عوام پر ڈرون حملہ کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حج پالیسی کو مہنگا کر کے غریبوں کے لیے حج کرنا بھی ناممکن بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی کس بات پر یقین کیا جائے، وہ ایک درباری سیاست دان ہیں، ہر حکومت میں وزارتِ لینے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 840739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840739/سال-2020ء-تبدیلی-اور-پی-ٹی-آئی-حکومت-کے-خاتمے-کا-ہے-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org