0
Sunday 26 Jan 2020 10:06

کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں

کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں موجود کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، یوم سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پر دنیا بھر میں کشمیری نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیریوں کو گزشتہ 73 سال سے حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کی طرف مبذول کرانا ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں کشمیریوں کی جانب سے بھارت کےخلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سال کشمیری ایک ایسے موقع پر یوم سیاہ منا رہے ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاون کو 175 روز ہو چکے ہیں۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 840751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش