0
Sunday 26 Jan 2020 11:37
غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں

عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، شیخ رشید

عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئیں لیکن کوئی عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، ای سی سی میں آٹے کے ایکسپورٹ کرنے کی مخالفت کی، غریب کمزور اور امیر طاقتور ہو رہا ہے، بدمعاشی کی سیاست کی، نہ ہی قبضے کی سیاست کی، ناراض اتحادی بھی ہم سے راضی ہو جائیں گے۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے چار پراجیکٹس مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا، پراجیکٹ مکمل ہونے پر سیاست چھوڑ کر تعلیم کے سیکٹر میں کام کروں گا۔ ناراض اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ناراض اتحادیوں ایم کیو ایم اور قاف لیگ کو منا لیں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شریفوں اور زرداریوں کو خطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں نے نوچا ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا عمران خان اور عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عمران خان کی ایمانداری کی میں قسم کہا سکتا ہوں۔ عمران خان دیانتدار ہے۔ عثمان بزدار 5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا ملک میں سب سے زیادہ زیادتی ووٹرز کے ساتھ ہوتی ہے، عمران خان لاہور جا رہے ہیں، وہاں سے اچھی خبریں آئیں گی۔ جہانگیر ترین اور خسرو بخیار چینی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ بھی چینی کا ملک میں بہت بڑا مافیا ہے۔ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اس کو قابو کریں گے، مہنگائی عمران خان کی حکومت میں ختم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 840754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش