QR CodeQR Code

انتہا پسندی کا شکار قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں، گورنر پنجاب

26 Jan 2020 11:57

چودھری محمد سرور کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کہ کشمیر کے ایشو کو وزیراعظم نے عالمی سطح پر بہتر اجاگر کیا ہے، مودی کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا، انڈیا کے متنازعہ شہریت بل کی تاریخ دنیا میں کہیں نہیں ملتی، بھارت میں مسلمانوں کیساتھ مختلف کمیونٹیز بھی سراپا احتجاج ہیں، یورپی پارلیمنٹ نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد پاس کی ہے، بل کسی کا اندرونی مسئلہ نہیں عالمی سطح کا ایشو ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کسٹمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارا بڑا چیلنج معیشت، اکانومی کا ہے، معیشت پر فوکس سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ معیشت کی بحالی میں کسٹمز کا بھی اہم کردار ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ایک سال کے اندر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بہت کم کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ایشو کو وزیراعظم نے عالمی سطح پر بہتر اجاگر کیا ہے، مودی کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا، انڈیا کے متنازعہ شہریت بل کی تاریخ دنیا میں کہیں نہیں ملتی، بھارت میں مسلمانوں کیساتھ مختلف کمیونٹیز بھی سراپا احتجاج ہیں، یورپی پارلیمنٹ نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد پاس کی ہے، بل کسی کا اندرونی مسئلہ نہیں عالمی سطح کا ایشو ہوتا ہے۔
 
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا، انتہا پسندی کا شکار قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں، مودی کی پالیسیوں سے بھارت کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کسٹمز میں اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ لینے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے ملازمین ادارے کی بہتری کیلئے کام کریں گے، ملک کو سمگلنگ کے ناسور کا سامنا ہے، پہلے 19 ارب روپے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا سامنا تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پر 75 فیصد قابو پا چکے ہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے، پاکستان ایک پُرامن ملک بن چکا ہے اور اس امن کے باعث ہی غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، برطانیہ نے بھی ٹریول گائیڈ میں ترمیم کرکے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے، اسی طرح دیگر ممالک سے بھی لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرتار پور کوریڈور کھول کر امن کی بنیاد رکھ دی ہے، اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 840756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840756/انتہا-پسندی-کا-شکار-قومیں-کبھی-ترقی-نہیں-کرتیں-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org