1
Sunday 26 Jan 2020 12:08

ضلعی انتظامیہ لاہور کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ لاہور کا 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یوم کشمیر کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور مختلف پروگرامز کا انعقاد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و ستم، غاصبانہ قبضہ اور اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عملدرآمد کو اُجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کے دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تمام محکمے کشمیری پرچم اور فلیکسز کو آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جنوری سے لیکر 5 فروری تک تمام سکولوں اور کالجوں میں پروگرامز اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلیوں کا اہتمام کیا جائے اور سکولوں اور کالجوں میں تقاریر، ٹیبلوز وغیرہ کو یقینی بنایا جائیگا۔
 
انہوں نے کہا کہ تقریبات میں عوامی نمائندے، انجمن تاجران اور دیگر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں پر کشمیر ڈاکیومنٹری کو بڑی سکرینوں پر چلایا جائے گا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے عام شہریوں کو بھی کشمیری بھائیوں سے مکمل طور پر اظہارِ یکجہتی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی تک پاکستانی اور کشمیری عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور بھارت کو کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ چھوڑنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے متنازع شہریت بل نے مودی سرکار کے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں، مودی انڈیا کو تصادم کی آگ میں جھونک کو آگ و خون کا کھیل دیکھنا چاہتا ہے، یہ تاریخ اس نے کشمیر میں بھی دہرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 840758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش